اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

پسینے کی بو سے اب چھٹکارا پانا نہایت ہی آسان

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈ یسک )گرمی کے موسم میں پسینے اور دیگر وجوہات کی بناءپر جسم سے بو آنا سخت پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ خوش قسمتی سے اس مسئلے کے حل کیلئے آپ کچھ آسان تدابیر اختیار کر سکتے ہیں۔
سب سے پہلے تو باقاعدگی سے نہائیں اور بغلوں اور دیگر مقامات کو صابن سے صاف کریں۔ کوشش کریں کہ غصے اور جذباتی کیفیات سے بچیں کیونکہ اس صورت میں پسینہ زیادہ آتا ہے اور بو کا باعث بنتا ہے۔ پسینے والے کپڑوں کو صاف کپڑوں سے دور رکھیں۔ اپنی غذا سادہ رکھیں کیونکہ گرم اور مصالحہ دار غذائیں جسم میں گرمی بڑھاتی ہیں اور زیادہ پسینہ پیدا کرتی ہیں۔ جلد کو صاف رکھیں اور اس مقصد کیلئے جراثیم کش صابن استعمال کر سکتے ہیں۔ نہانے کے بعد جسم کو تولئے سے اچھی طرح خشک کریں کیونکہ گیلا جسم جراثیموں کا گھر بن جاتا ہے۔ جسم کے ان حصوں کا پتہ چلائیں جہاں آپ کو سب سے زیادہ پسینہ آتا ہے اور ان حصوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ پیروں کی صفائی کیلئے نمک ملے پانی میں پیروں کو کچھ دیر کیلئے ڈبو کر رکھیں اور یاد رکھیں کہ تمباکو نوشی منہ کے علاوہ جسم کو بھی بدبودار بنا دیتی ہے اس سے مکمل پرہیز کریں۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…