پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایسی غذائیں جن میں سے ایک کو زندگی کا حصہ ضروربنانا چاہیے

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )عام تاثر ہے کہ چکنائی صحت کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے تاہم ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ چکنائی کی ایک خاص مقدار جسمانی صحت اور جلد کے لئے مفید ہوتی ہے۔چکنائی سے بھرپور اشیا دل کے امراض کا باعث بن سکتی ہیں لیکن چکنائی کی خاص مقدار کا استعمال دل کی بیماریوں سے حفاظت کا باعث بھی بنتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق کسی بھی شخص کو کم چکنائی والی اشیا سے دن میں 20 سے 35 فیصد کیلریز درکار ہوتی ہیں جب کہ ایک تندرست انسان چکنائی سے بھرپوراشیا سے 10 فیصد سے کم کیلریز لیتا ہے۔ تندرست اور موٹاپے سے نجات کے لئے اگر درج ذیل 6 اشیا میں سے کسی بھی ایک کا روزانہ استعمال کیا جائے تو آپ خود کو پرکشش اور تندرست رکھ سکتے ہیں۔
بادام : کیلریز کے اعتبار سے بادام ایک مفید غذا ہے اور ایک اونس بادام کا روزانہ استعمال آپ کو 14 گرام چکنائی دیتا ہے جو دن بھر کی جسمانی ضرورت کے لئے کافی ہے۔
ناشپاتی : آدھا ناشپاتی اپنے اندر 15 گرام تک چکنائی رکھتا ہے اس لئے ناشپاتی کا استعمال دن بھر کی ضرورت کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مچھلی : جسم میں چکنائی کی مقدار پوری کرنے کے لئے مچھلی سب سے مفید غذا ہے اس لئے ہفتے میں ایک بار مچھلی کا استعمال آپ کو جسمانی طور پر چست رکھ سکتا ہے۔
انڈا : ایک انڈے میں 5 گرام تک چکنائی ہوتی ہے جو جسم کو 45 کیلریز فراہم کرتا ہے اس لئے انڈے کا استعمال جسم کو مطلوب کیلریز فراہم کرتا ہے۔
السی : السی کا ایک چائے کا چمچہ آپ کو 4 گرام تک چکنائی فراہم کرتا ہے جس میں 36 کیلریز ہوتی ہیں۔ اس طرح السی کا ایک چائے کا چمچہ جسم کو درکار چکنائی کے لئے کافی ہے۔زیتون کا تیل : زیتون کا تیل یا کم از کم 10 زیتون جسم کو 5 گرام تک چکنائی کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں۔انسانی جسم کو روزانہ درکارکیلریز کا پیمانہ کچھ اس طرح ہے، ایک گرام چکنائی میں کیلریزکی مقدار9 ہوتی ہے اور دن بھر میں ایک تندرست شخص کو 2 ہزارکیلریز درکارہوتی ہیں جو 44 سے 78 گرام تک چکنائی والی اشیا سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…