اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ہمارے جسم کو قدرت نے کئی طرح کی صلاحیتوں سے نوازا ہے اور ہم اس کا استعمال اپنی روزمرہ زندگی میں کرتے رہتے ہیںلیکن یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ ہماری صحت کے بارے میں ہمارے اعضاءایڈوانس میں ہی خبر دینے لگتے ہیں۔ہم جو کھانا کھاتے ہیں اور اس کی وجہ سے ہمارے جسم سے پسینہ ،پیشاب اور فضلہ خارج ہوتا ہے وہ ہمیں صحت کے بارے میں بتا رہا ہوتا ہے۔ان تمام باتوں کو پیش نظررکھتے ہوئے کورین ماہرین نے ہمارے دائیں ہاتھ کو سامنے رکھتے ہوئے ہمارے تمام جسم کا ایک نقشہ بنا رکھا ہے۔ زیر نظرتصویر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ہمارا تمام نظام انہضام اور تنفس ہاتھ کی ہتھیلیوں میں ہے اور اسے ذریعے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہمارے ان دونوں نظاموں کی کیا حالت ہے۔اسی طرح انگوٹھے کو سر،شہادت کی انگلی کو بائیں ہاتھ،درمیانی دو انگلیوں کو دونوں پاﺅں اور چھوٹی انگلی کو دائیں ہاتھ سے مشابہت دی گئی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں