اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ہاتھ پر سمارٹ واچ کی طرز پر دکھنے والی گھڑی سامنے آنے کے بعد طرح طرح کی چہہ مگوئیاں ہورہی تھیں اور خیال کیاجارہاتھاکہ یہ اپیل کی سمارٹ واچ ہے لیکن عمران خان کے ایک جواب نے سب کو خاموش کرادیاکیونکہ کپتان کے فٹنس کے بارے میں تو ان کے مداح اچھی طرح جانتے ہیں۔گھڑی سے متعلق باتیں آگے بڑھیں تو ایک شخص نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان سے گھڑی کے بارے میں پوچھ ہی لیا’بہت سے لوگ آپ کی گھڑی کے بارے میں متجسس ہیں، کیا یہ فٹنس ٹریکنگ کیلئے سمارٹ واچ ہے؟ اس سوال کے جواب میں عمران خان نے لکھا’ہاں ، یہ فٹنس ٹریکنگ ہی ہے ‘
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں