جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

جنوبی کوریا :مرس نامی وائرس سے چھٹی ہلاکت

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈ یسک )جنوبی کوریا میں مڈل ایسٹ ریسپریٹری سنڈروم سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چھ ہوگئی ہے جبکہ اس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔اتوار کو جنوبی کوریائی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مزید 23 افراد میں یہ وائرس پایا گیا ہے یوں اب ملک میں مرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 87 ہوگئی ہے۔یہ مشرقِ وسطیٰ سے باہر کسی ملک میں ’مرس‘ کے پھیلاو¿ کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔جنوبی کوریا میں اب تک 2300 افراد کو مرس کے مریضوں کے رابطے میں رہنے کی وجہ سے زیرِ نگرانی رکھا گیا ہے جبکہ 1900 سکول بند کر دیے گئے ہیں۔پیر کی صبح ایک 80 سالہ شخص اس بیماری کی وجہ سے دارالحکومت سیﺅل کے جنوب میں دائجیون کے علاقے میں ہلاک ہوا۔یہ ملک میں اس بیماری سے ہونے والی چھٹی ہلاکت ہے۔جنوبی کوریا میں مرس کے پھیلاو¿ کی وجہ سے شہری خوف کا شکار ہیں اور بغیر ماسک پہنے گھر سے نہیں نکل رہےاس سے قبل سنیچر کو بھی ایک 75 سالہ شخص سیﺅل میں ہی اس وائرس کا شکار بنا تھا۔وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ نئے 23 مریضوں میں سے 17 کا تعلق اسی سام سنگ میڈیکل سنٹر سے ہے جہاں یہ شخص بھی زیر علاج تھا۔جنوبی کوریا میں مرس کے پھیلاو¿ کی وجہ سے شہری خوف کا شکار ہیں اور بغیر ماسک پہنے گھر سے نہیں نکل رہے۔مرس یا ’مڈل ایسٹ ریسپیریٹری سنڈروم‘ مشرق وسطی کے تنفس کے مسائل کا مخفف ہے یعنی یہ مرض اس علاقے سے مخصوص ہے۔اس بیماری کے سب سے زیادہ معاملے سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں سامنے آئے ہیں.مرس کے نئے 23 مریضوں میں سے 17 کا تعلق سام سنگ میڈیکل سنٹر سے ہےمرس سے سب سے پہلی موت جون 2012 میں سعودی عرب میں ہوئی تھی۔دنیا بھر میں مرس کے اب تک 1167 کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 479 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ایشیا میں اس سے پہلے مرس سے موت کا سب سے پہلا معاملہ ملائیشیا میں سامنے آیا تھا جہاں سعودی عرب سے واپس آنے والا ایک شخص اپریل میں انتقال کر گیا تھا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس انفیکشن کی زد میں آنے والے مریضوں میں سے 27 فیصد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…