اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں برین ٹیومر (دماغی رسولی) سے آگاہی کا عالمی دن 8 جون بروز سوموار کو منایا جائے گا جس کا مقصد دماغی رسولی سے جنم لینے والی پیچیدگیوں اور علاج معالجے کے متعلق آگاہی اور اس سے متاثر مریضوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اس حوالے سے عارفوالا سمیت ملک بھر میں سیمینارز، واکس اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے ماہرین صحت نیورو سرجن اور مقررین برین ٹیومر کی علامات، علاج اور پرہیز کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔