اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) موبائل فون کے فوائد تو بے شمار ہیں ایک نئی تحقیق کے مطابق اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں اور وہ مرد جو موبائل فون کو اپنی پتلون کی جیب میں رکھتے ہیں ان میں سپرم کی کوالٹی متاثر ہوسکتی ہے اور انہیں صاحب اولاد ہونے میں مشکلات پیش آسکتی ہے یونیورسٹی آف ایکسٹر سائنسدان ڈاکٹر فیو نا کی سربراہی میں کی گئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ موبائل فون کے اعضائے تناسل کے قریب ہونے سے الیکٹروک میٹنیٹک شعاعیں جنسی خلیات پر منفی اثرا ت مرتب کرتی ہیں اور سپرم کی صحت اور حرکت کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے جس کی وجہ سے سپرم کی مادہ انڈے کی طرف پیش قدمی متاثر ہوتی ہے اور مردوں میں بانجھ پن کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھئے:جنوبی کوریا :مرس نامی وائرس سے چھٹی ہلاکت