برمنگھم (نیوز ڈیسک) کینسر کے موذی مرض کا پتہ اکثر اس وقت چلتا ہے جب یہ خطرناک مرحلے میں داخل ہوچکا ہوتا ہے۔ اگرچہ اس جان لیوا بیماری کی تشخیص کا کام ماہر ڈاکٹر ہی کرسکتے ہیں لیکن اگر ہم خود بھی اپنی صحت کے بارے میں محتاط رہیں تو کینسر کی ابتدائی علامات کے بارے میں اندازہ لگاسکتے ہیں۔قدرتی غذاؤں کے ذریعے اپنے جسم کو کینسر جیسی موذی مرض سے پاک کرنے والی خاتون نے کامیابی کے راز سے پردہ اٹھا دیا
برطانوی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ متعدد قسم کے کینسر کا خدشہ اور اس کی ابتدائی علامات ہمارے ہاتھوں سے ظاہر ہوجاتی ہیں۔ اگر ہاتھ غیر معمولی طور پر کھردرے نظر آتے ہیں، اور ان کی مناسب دیکھ بھال کے باوجود ان کی جلد نرم اور صاف نظر نہیں آتی تو اس علامت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے بلکہ ماہر ڈاکٹر سے مشورہ لینا چاہیے۔
اگرچہ کینسر ایک پیچیدہ قسم کی بیماری ہے لیکن اگر ہم بروقت اس کی علامات کو دیکھتے ہوئے معالج سے رابطہ کرلیں تو اس کا علاج، اور اس سے بچاﺅ بھی ممکن ہوسکتا ہے۔
کینسرکی تشخیص بیماری کے آخری مرحلے میں ہوتی ہے ،ماہرین
8
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں