اسلام آباد(نیوزڈ یسک )سر درد کی بنیادی طور پر دو قسمیں ہوتی ہیں۔ 90 فیصد سر درد عارضی ہوتا ہے اور اس سے صحت کو بھی کوئی خاص خطرہ نہیں ہوتا مگر 10 فیصد سردرد ایسا ہے جو خطرناک ہوسکتا ہے اور عمومی طور پر انفلیمیشن، ٹیومر یا دیگر پیچیدہ امراض کی ایک علامت ہوتا ہے۔ آپ اپنے جسم کو سارا دن کیسے رکھتے ہیں؟ رات کو سوتے ہوئے گردن کی پوزیشن کیا ہوتی ہے؟ آپ کھاتے کیا ہے؟ یہ سب چیزیں عارضی سردرد کا باعث بن سکتی ہے۔ میگرین بھی عام پایا جاتا ہے اور 12 سے 18 فیصد افراد اپنی زندگی کے کسی نہ کسی حصے میں میگرین کا شکار ہوتے ہیں۔ اس سردرد میں تکلیف زیادہ ہوتی ہے، نیند آتی ہے، روشنی اور آواز سے حساسیت پیدا ہو جاتی ہے جبکہ دماغ میں حرکت کا احساس بھی ہوتا ہے۔ نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ میگزین شریانوں کی خرابی کے باعث ہوتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں