اسلام آباد(نیوز ڈیسک )طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کی 80 فیصد آبادی کو معدے کی تیزابیت کا مسئلہ لاحق ہے ، تاہم کھانے پینے میں احتیاط برت کر اس مرض سے کافی حد تک بچا جاسکتا ہے۔لاہور میں میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک سیمینار میں طبی ماہرین نے کہا کہ آج کل لوگ چٹ پٹ اورمرغن کھانوں کو ترجیح دیتے ہیں اور صحت کی پرواہ نہیں کرتے ، اس قسم کی خوراک معدے میں تیزابیت کا باعث بنتی ہے۔ انکا کہناتھاکہ مرغن غذاوئں سے پرہیز اور واک کو معمول بنا کر اس پر تیزایبت پر قابوپایا جاسکتا ہے ،تیزابیت کے مریضوں کو چکنائی سے پرہیز اور پھل وسبزیوں کا استعمال بڑھانا چاہیے۔