اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اللہ نے کوئی بھی چیز بلا وجہ نہیں بنائی ہے اور ہر چیز اپنااپنا کام سرانجام دیتی ہے۔کچھ چیزیں دیکھنے میں بہت معمولی لگتی ہیں لیکن ان کا کام اتنا اہم اور بڑا ہوتا ہے کہ ہمیں خود احساس نہیں ہوپاتا۔اسی طرح انسانی تھوک بظاہر بہت برا لگتا ہے لیکن اگر یہ نہ ہوتو آپ کا جسم درد سے نڈھال ہوجائے۔جی ہاں، ہمارے تھوک میں اللہ نے یہ صلاحیت رکھی ہے کہ یہ جسم کو درد کے دفاع میں مدد کرتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہمارے تھوک میں ایک کیمیکل کمپاﺅنڈOpiorphinپایا جاتا ہے جو کہ morphineسے ملتی جلتی ہے لیکن اس کا فائدہ morphineسے کہیں زیادہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تھوک کی وجہ سے ہمارا جسم درد وغیرہ سے محفوظ رہتا ہے اورOpiorphinکی وجہ سے ہمیں کئی طرح کے دردوں کو احساس نہیں ہوپاتا۔ان کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ اس کیمیکل کی وجہ سے ہم ذہنی تناﺅ سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔
مزید پڑھئے:بریسٹ کینسر کی تشخیص :میموگرافی خواتین کی زندگی بچانے میں اہم ہوسکتا ہے