ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

کنٹیکٹ لینس بینائی کوسخت نقصان پہنچاتے ہیں ،تحقیق

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک )آنکھوں کو خوبصورت بنانے اور دلکش نظر آنے کی خواہش میں خواتین مختلف رنگوں کے کنٹیکٹ لینس استعمال کرتی ہیں اور عارضی طور پر یہ لینس آنکھوں کو خوبصورتی بھی دیتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ ان لینس کے نقصان دہ اثرات آنکھوں پر مرتب ہوکر بینائی کو متاثر کرتے ہیں۔امریکا میں کی گئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ جو لوگ لینس استعمال کرتے ہیں ان کی آنکھ کی سطح یا ”کونجیکٹوا“ آنکھوں میں انفکیشن پیدا کرنے والے بیکٹریا بڑی تعداد میں پھیلتے ہیں جن کی تعداد لینس استعمال نہ کرنے والوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہوتی ہے جب کہ ان بیکٹریا میں میتھی لوبیکٹریم، لیکٹو بیسیلس اور ایسن ٹو بیکٹرشامل ہیں۔تحقیق کے دوران کنٹیکٹ لینس استعمال کرنے والی 9 خواتین اورلینس نہ استعمال نہ کرنے والے 11 مرد و خواتین کا مطالعہ کیا جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ جو خواتین لینس استعمال کرتی ہیں ان میں ان بیکٹریا کی تعداد کہیں زیادہ تھی جو لینس استعمال نہیں کرتے۔تحقیق کے مطابق حیرت انگیز طور پر آنکھوں میں زیادہ انفیکشن پیدا کرنے والا بیکٹریا ”اسٹیفی لو کوکس“ کی مقدار اگرچہ لینس استعمال نہ کرنے والوں میں زیادہ تھی تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ لینس کا استعمال کرنے والوں میں آنکھوں کی جلن اور کونجیکٹول انفیکشن بیماری لینس کی وجہ سے جنم لیتی ہے جو بینائی سے محرومی کا باعث بن سکتی۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…