اسلام آباد(نیوزڈیسک ) طبی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ میٹھا کھانے سے ذہنی تناﺅ اور مایوسی سے چھٹکارا ممکن ہے۔ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ اگرچہ مٹھاس کا بہت زیادہ استعمال صحت کے لیے تباہ کن ہوسکتا ہے ، تاہم مشکل یا مایوس کن حالات میں اگر منہ میٹھا کرلیا جائے تو ذہنی حالت کو اعتدال میں لانے میں مدد ملتی ہے۔ ماہرین کے مطابق میٹھی اشیائ 4 مزاج میں خوشگوار تبدیلی لاتی ہے اور اس سے بچپن کی خوشگوار یادیں بھی تازہ ہوجاتی ہیں۔