اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

پرو ٹین پاﺅڈر سے ڈائٹنگ کو مزید موثر بنائیں

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) ڈائیٹنگ کا مطلب کھانا پینا ترک کرنا ہرگز نہیں ہوتا بلکہ اپنی غذا میں موجود اجزا کے تناسب کو بدلنے سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے چاہیں۔ جیسا کہ چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس کم کرنے کے ساتھ ساتھ پروٹین کی مقدار کو بڑھا دیں۔ اس کیلئے پروٹین سے بھرپور خوراک لینے کے علاوہ آپ پروٹین پاو¿ڈر کو بھی اسی مقصد کیلئے استعمال کرسکتی ہیں۔ عام طور پر غذائی ماہرین صبح ناشتے سے قبل سمودی میں ایک چمچ پروٹین پاو¿ڈر شامل کرواتے ہیں تاہم اگر آپ کو سمودیز نہیں پسند ہیں تو ضروری نہیں کہ آپ خود پر جبر کریں، اس کے علاوہ بھی متعدد طریقے موجود ہیں جن کے ذریعے آپ اپنے جسم میں پروٹین کی مطلوبہ مقدار داخل کرسکتی ہیں۔ اس کیلئے آپ ایپٹی ٹائیزر کے طور پر استعمال کی جانے والی خوراک میں ایک چمچ پاو¿ڈر ملا لیں۔ حمس، یا پھر دال یا چنے کی چاٹ وغیرہ میں یہ شامل کریں۔ اس طرح آپ کا پیٹ بھی بھرے گا اور پروٹین کی ضروریات بھی پوری ہوں گی۔ صبح ناشتے میں دلیہ لیں اور اس میں ایک چمچ ویے پاو¿ڈر جو کہ پروٹین کی ایک شکل ہوتی ہے، شامل کریں۔ کوشش کریں کہ آپ صبح ناشتے میں جو کا دلیہ لیں کیونکہ یہ عام دلیہ کی نسبت زیادہ فائدہ مند ہے اور وزن گھٹانے میں زیادہ معاون ہے تاہم اس میں پروٹین پاو¿ڈر کا اضافہ کم مقدار سے ہی پیٹ بھرنے کا احساس پیدا کرتا ہے۔اگر آپ ناشتے کے بجائے صبح اور دوپہر کا کھانا ملا کے برنچ کرتی ہیں تو ایسے میں دو چمچ براو¿ن رائس پوڈر کی مدد سے اپنے لئے ویفل تیار کریں یا پھر توے پر ڈال کے پین کیک کی طرح بنا لیں۔ یہ بھی بہترین پروٹین پاو¿ڈر کا کام کرے گا۔ یاد رکھیں کہ صبح ناشتے میں پروٹین کی ضروریات پوری ہونے سے دن بھر انسولین کی سطح کم ہونے کا امکان بے حد کم ہوجاتا ہے۔اگر آپ دوپہر کھانے یا شام میں سوپ پیتی ہیں تو اس میں بھی دو چمچ پروٹین پوڈر مکس کرنے سے آپ اسے ایک مکمل کھانا بنا سکتی ہیں۔مفنز کیلئے درکار کل میدے میں ایک چوتھائی کپ وے پاو¿ڈر یا سوئے پاو¿ڈر شامل کرنے سے بھی جسم کیلئے ضروری پروٹین کی مقدار پوری کی جاسکتی ہے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…