پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

انسانی جسم سے ہوا کا اخراج: زیادہ بدبودار مردیا خواتین ، سائنس کی تحقیق

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) انسانی جسم سے ہوا کا اخراج ایک ایسی چیز ہے جسے کسی بھی معاشرے میں انتہائی ناگواری سے دیکھا جاتا ہے لیکن یہ ہے کہ اس پر کسی کا بھی کنٹرول نہیں۔ اکثر یہی سمجھا جاتا ہے کہ یہ عادت شاید مردوں میں ہی پائی جاتی ہے۔ تاہم تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ یہ بات درست نہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک انسان دن میں اوسطاً 10 دفعہ ہوا خارج کرتا ہے جو کہ قریباً ایک لیٹر بنتی ہے۔ تاہم اتنا ہی نہیں تحقیق میں ایک اور نہایت دلچسپ انکشاف یہ کیا گیا ہے کہ جب خواتین ہوا خارج کرتی ہیں تو وہ زیادہ بدبودار ہوتی ہے۔
یہ تحقیق ’منی اپولس ویٹرنز افیئرز سنٹر امریکہ‘ کے ماہرین کی جانب سی کی گئی۔ ان ماہرین کا کہنا ہے وہ کھانے جو انسانی جسم ہضم کرنے میں ناکام رہتا ہے بیکٹیریا سے مل کر گیس کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ بننے والی گیسوں میں ’سلفر سے متعلقہ‘ گیسز بھی

مزید پڑھئے:دہلی میں بھی میگی نوڈلز میں سیسہ

شامل ہوتی ہیں جو کہ بنیادی طور پر بدبو کا باعث بنتی ہیں۔تحقیق کے نتائج میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خواتین کے معاملے میں ’سلفر کمپاﺅنڈز‘ کی تعداد مردوں کے مقابلے میں عموماً کافی زیادہ ہوتی ہے۔ چند سال قبل ہونے والی تحقیق میں سائنسی طریقے سے یہ بات ثابت کرنے کے علاوہ چند بدقسمت جج بھی مقرر کئے گئے اور انہوں نے بھی یہی فیصلہ سنایا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی، چاول اور ڈیری مصنوعات کا استعمال پیٹ کی گیس کے خاتمے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…