ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

دہلی میں بھی میگی نوڈلز میں سیسہ

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے حکام کا کہنا ہے کہ شہر کی دکانوں پر موجود میگی نوڈلز کے نمونوں میں بڑی مقدار میں سیسہ پایا گیا ہے۔ایک ہفتے قبل شمالی ریاست اترپردیش میں بھی فوڈ انسپکٹروں نے کہا تھا کہ میگی نوڈلز میں سیسہ ہے جبکہ ریاست اتراکھنڈ میں بھی اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔دو منٹ میں جھٹ پٹ تیار ہو جانے والے میگی نوڈلز بھارت میں بہت مقبول ہیں۔اس وقت بھارت کی بہت سی ریاستوں میں ان نوڈلز کی جانچ پڑتال کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔نوڈلز بنانے والی کمپنی نیسلے انڈیا نے اس الزام کو مسترد کیا ہے کہ ان کے نوڈلز غیر صحت بخش یا غیر محفوظ ہیں۔اترپردیش میں چند روز قبل دو درجن میگی نوڈلز کے پیکٹس کے لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد سے یہ تنازع کھڑا ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ میگی نوڈلز میں سیسے کی میعاری حد سے سات گنا زیادہ سیسے کے مقداد پائی گئی۔اتر پردیش میں نوڈلز میں سیسے کی موجودگی کے انکشاف کے بعد بھارتی ریاست کیرالہ میں بھی حکام نے حکومت کے ماتحت چلنے والی دکانوں پر 1000 دکانوں پر میگی نوڈلز کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جبکہ بھارت کی دیگر ریاستوں گجرات، کرناٹکا، ہریانہ اور گوا میں بھی میگی نوڈلز کے ٹیسٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔دہلی کی حکومت کا کہنا ہے کہ فوڈ انسپیکٹروں نے ٹیسٹ کے لیے جو 13 پیکٹ اٹھائے ان میں سے دس میں سیسہ موجود تھا۔حکام نے بتایا ہے کہ پانچ نمونوں میں مونوسوڈیم گلوٹامیٹ (ایم ایس جی) نامی مرکب موجود تھا جسے چائنیز کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔تاہم دوسری جانب خوراک کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایم ایس جی کی زیادہ مقدار کی موجودگی سے سر میں درد، سینے میں تکلیف اور متلی کی شکایت ہو سکتی ہے اور اس کے طویل عرصے تک استعمال سے اعصابی نظام کو نقصان پہنچتا ہے۔مقامی ٹی وی نے دہلی کے وزیرِ صحت کا بیان جاری کیا ہے، جس میں انھوں نے کہا کہ حکومت اس کے خلاف کارروائی کرے گی اور قانونی چارہ جوئی کرے گی اور ملاوٹ آمیز خوراک کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔نوڈلز میں سیسے کی موجودگی کے بعد سے بھارت میں مختلف ریاستوں میں ان کی فروخت بند کر دی گئی ہےرپورٹوں کے مطابق حکومت نے نیسلے کمپنی کے حکام کو طلب کیا ہے اور کہا ہے کہ ’مزید کارروائی ٹیسٹوں کے تفصیلی نتائج سامنے آنے کے بعد کی جائے گی۔‘اتر پردیش میں نوڈلز میں سیسے کی موجودگی کے انکشاف کے بعد بھارتی ریاست کیرالہ میں بھی حکام نے حکومت کے ماتحت چلنے والی ایک ہزار دکانوں پر میگی نوڈلز کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ فوڈ اینڈ سول سپلائز منسٹر انوپ جیکب کے دفتر سے بتایا گیا ہے کہ یہ تنازع حل ہونے تک میگی نوڈلز کی فروخت پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارت کی دیگر ریاستوں گجرات، کرناٹک، ہریانہ اور گوا میں بھی میگی نوڈلز کے ٹیسٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے ادارے کی لیبارٹری اور باہر کی ایک لیبارٹری سے بھی نوڈلز کا ٹیسٹ کروایا ہے اور ان کی پروڈکٹ کھانے کے لیے محفوظ ہے۔کمپنی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ان کی جانب سے ایم ایس جی نامی مرکب کو نوڈلز میں استعمال نہیں کیا گیا اور اگر یہ موجود ہے تو یہ نوڈلز میں موجود قدرتی اجزا سے آیا ہو گا۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپنی مسلسل بنیادوں پر نوڈلز میں سیسے کی مقدار کی جانچ پڑتال کرتی ہے جو کہ ضابطے کے مطابق ضروری ہے۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…