اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

تناﺅدور کرنے والی 7 غذائیں

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جب زندگی انتہائی مصروف اور ڈیڈلائنز سے بھرپور ہو تب انسان کھانے پینے کے حوالے سے لاپرواہ ہوسکتا ہے تاہم ایسے ہی لمحات میں صحت کا خاص خیال رکھنا انتہائی ضروری ہوجاتا ہے۔
یہاں ہم آپ کو ایسی 7 غذائیں بتارہے ہیں جو آپ کی روزانہ کی زندگی میں تناو¿ کم کرنے میں مدد کریں گی۔
ہرے پتوں والی سبزیاں
تناو¿ کی صورت میں آپ چیس برگر یا اس طرح کے کھانوں کی طرف راغب ہوسکتے ہیں جو جلد تیار تو ہوجائیں گی لیکن آپ کو سست بھی کردیں گی۔ دوپہر کے کھانے کے لیے ہرے پتوں سے بنے ہوئے کھانوں کا انتخاب کیجئے۔
اس سلسلے میں پالک کا استعمال کیا جاسکتا ہے جس میں فولیٹ موجود ہوتا ہے جو ڈوپامین نامی کیمیکل بناتا ہے جس سے آپ کے دماغ کو راحت اور خوشی ملتی ہے اور ڈوپامین آپ کو پرسکون بھی رکھتا ہے۔
2013 میں یونیورسٹی آف اوٹاگو کے ایک مطالعے کے مطابق جن دنوں میں کالج کے طالب علموں نے پھل یا سبزیاں کھائیں وہ ان دنوں کے مقابلے میں زیادہ خوش اور پرجوش تھے جن دنوں میں انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
اوٹمیل (دلیہ)
اگر آپ کاربوہائڈریٹ سے بھرپور کھانوں کے شوقین ہیں تو امکانات ہیں کہ تناو¿ کی صورت میں آپ کا ہاتھ ڈونٹ کی جانب بڑھے۔ اس خواہش کو مکمل طور پر ختم نہ کریں بلکہ اوٹمیل کھائیں۔ اس سے آپ کے خون میں شکر کی تعداد فوری طور پر نہیں بڑھے گی جو کہ عام طور پر تناو¿ کی صورت حال کا شکار شخص جھیل رہا ہوتا ہے۔
دہی
2013 کی ایک ریسرچ میں 36 خواتین کے دماغ کی سرگرمیوں کی نگرانی کی گئی جس میں پایا گیا کہ جن خواتین نے دہی کھایا ان کے دماغ کے وہ حصے کم سرگرم رہے جو تناو¿ پیدا کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں جس کے باعث انہوں نے ان لوگوں کے مقابلے میں کم تناو¿ محسوس کیا جنہوں نے دہی نہیں کھایا تھا۔
یہ ریسرچ کم افراد پر کی گئی اس لیے اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاہم دہی کیلشیم اور پروٹین سے مالامال ہوتا ہے اس لیے اسے اپنی غذا کا مستقل حصہ بنانا گھاٹے کا سودا نہیں۔
سالمن مچھلی
جب آپ تناو¿ کا شکار ہوتے ہیں تو اڈرینلن اور کورٹیسول جیسے ہارمونز کی تعداد بڑھ جاتی ہے تاہم سالمن مچھلی میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے ان ہارمونز کو قابو کیا جاسکتا ہے۔
اوریگان یونیورسٹی کے ایک مطالعے میں پایا گیا کہ جن افراد نے اومیگا تھری سپلیمنٹ کی گولیاں کھائیں انہوں نے پلاسیبو پلز کھانے والوں کے مقابلے میں 20 فیصد کم تناو¿ محسوس ہوا۔
بلو بیری
تناو¿ کی صورت حال کے دوران آپ کے جسم کے اندر اپنی ہی ایک جنگ جاری ہوتی ہے۔ بلو بیریزمیں موجود اینٹی اوکسیڈنٹس اور نیوٹرینٹس آپ کے دفاع میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور آپ کے جسم کو تناو¿ برداشت کرنے کے قابل بناسکتی ہیں۔
ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلو بیری کھانے سے ایسے سیلز جسم میں پیدا ہوتے ہیں جو آپ کی قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں اور اس سے تناو¿ کے خلاف آپ کے جسم کا دفاع بھی مضبوط ہوتا ہے۔
ڈارک چاکلیٹ
ریسرچ کے مطابق ڈارک چاکلیٹ سے لوگوں کے تناو¿ میں نمایاں کمی محسوس کی گئی۔ چاکلیٹ میں ایسے اجزا بھی موجود ہوتے ہیں جو خون کی شریانوں کو آرام دینے میں مدد کرتے ہیں، بلڈ پریشر کم ہوتا ہے اور خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔ تناو¿ کم کرنے کے لیے ایسی چاکلیٹ کا استعمال کریں جس میں 70 فیصد سے زائد کوکوا ہو۔
دودھ
فورٹیفائڈ دودھ ویٹامن ڈی کا بہترین ذخیرہ ہے جس میں خوشی کو بڑھانے والے اجزا موجود ہوتے ہیں۔ 50 سال طویل لندن کے ایک انسٹی ٹیوٹ کی ریسرچ میں پایا گیا کہ جن افراد مین ویٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے وہ جلدی گھبراہٹ اور ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…