لندن(نیوز ڈیسک)دنیا میں کئی طرح کی خطرناک بیماریاں پائی جاتی ہیں جن کے علاج کے لئے لوگ دوائیوں کا سہارا لیتے ہیں لیکن ایک برطانوی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے کینسر کا علاج کسی دوائی سے نہیں بلکہ صرف خوراک کے ذریعے کیا۔
جنوب مغربی لندن کی 55سالہ رہائشی نیٹ ہیویز کا کہنا ہے کہ اسے جلد کا کینسر تھالیکن اس نے اس کا علاج خواراک سے کیا جس میں اس نے لہسن اور وٹامن ای کا آئل استعمال کیا۔اس کا کہنا ہے کہ ماہرین نے اس کے چہرے پر موجود کینسر کی سرجری کا مشورہ دیا تھا لیکن اس نے ان اجزائکا استعمال کیا اور بیماری سے نجات حاصل کرلی۔
اس کا کہنا ہے کہ لہسن میں موجود انٹی فنگل اور انٹی بائیوٹک خصوصیات کی بدولت یہ جلد پر موجود کینسر کے خلیوں کو ختم کرتا ہے اور ہمیں سرجری کی ضرورت بھی نہیں رہتی جبکہ وٹامن ای میں جلد کو خوبصورت بنانے اور اسے بیماری سے پاک کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔اس کا کہنا ہے کہ قدرتی خوراک ہمارے جسم کے ساتھ ہم آہنگی میں کام کرتے ہوئے ہمیں بیماریوں سے بچاتی ہے جبکہ انٹی بائیوٹک ہمارے جسم کی کارکردگی کو خراب کرتی ہیں۔
نیٹ ہیویز نے ایک کتاب بھی لکھی ہے جس میں اس نے مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے خوراک کا استعمال بتانے کی کوشش کی ہے۔
بر طا نو ی خا تو ن نے خطر ناک بیما ریو ں سے پر دہ اٹھا دیا
3
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں