اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

اگر آ پ بھی ناخن چباتے ہیں تو جانئےاس کی وجہ

datetime 2  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ناخن چبانے کی عادت اکثر لوگوں کو ہوتی ہے اور انہیں اس عادت کی وجہ سے کافی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔باوجود کوشش کے وہ اس عادت سے نجات حاصل نہیں کر پاتے۔ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ لوگوں کی یہ عادت ان کی کسی گہری سوچ کے نتیجے یا احساس کمتری کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور پھر یہ عادت پختہ ہوجاتی ہے۔ذیل میں آپ کو اس قبیح عادت سے نجات حاصل کرنے کے طریقے بتائے گئے ہیں۔
کسی کام میں لگیں
جب بھی آپ کو لگے کہ آپ ناخن کاٹنے لگے ہیں تو فوراًاپنے آپ کو کسی کام میں لگائیں۔اپنے ہاتھوں کو پینٹنگ،کارڈز کھیلنے یا اسی طرح کی سرگرمیوں میں مصروف ہوجائیں۔
اپنے ناخنوں پر کوئی کڑوی چیز لگا لیں
اگر آپ بے دھیانی میں ناخنوں کو منہ میں ڈال لیتے ہیں تو ان پر کوئی کڑوی چیز لگانے کاآئیڈیا بھی برا نہیں ہے۔اس طرح جب بھی آپ اپنے منہ میں انگلیوں کو ڈالیں گے تو آپ کو وہ کڑوی لگیں گی اور یہ عادت کم ہوتی جائے گی۔اس مقصد کے لئے انگلیوں کو نیم یا کریلے کے پانی میںبھگونا بھی ایک اچھا آئیڈیا ہے۔
چہل قدمی کریں یا دوڑ لگائیں
یہ ہروقت تو ممکن نہیں لیکن کوشش کریں کہ جب بھی منہ میں ہاتھ ڈالنے کے لئے اٹھے تو چہل قدمی شروع کردیں یا کہیں باہر دوڑ لگانی شروع کردیں۔

مزید پڑھئے:پرکشش مردوں کی جانب سے مسترد خواتین کا رویہ جارحانہ ہوجاتا ہے،تحقیق

اپنے دوستوں یا گھر والوں کے گلے لگیں
جیسا کہ آپ کو بتایا گیا ہے کہ یہ ایک نفسیاتی مسئلہ بھی ہے لہذا اپنے دوستوں اور خاندان والوں سے بھی بات کریں تاکہ وہ اس کے حل میں آپ کی مدد کرسکیں۔ناخن چبانے سے بچنے کے لئے کسی کو گلے لگانے سے بھی یہ مسئلہ کافی کم ہوجاتا ہے۔
زیادہ کیلشیم کھائیں
جسم میں کیلشیم کی کمی بھی ناخن چبانے کی ایک اہم وجہ ہے لہذا ایسی غذائیں کھائیں جن میں کیلشیم کی مقدار زیادہ ہو۔دودھ،دہی،مکھن،سبزیاں،گوشت وغیرہ کا استعمال زیادہ کریں۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…