اسلام آباد(نیوزڈیسک ) چینی حکام ملک میں میرس وائرس کے پہلے مریض سے ملنے والے 13 افراد کی تلاش میں ہیں۔ چین میں داخل ہونے والے اس 44 سالہ مریض سے ملنے والے دیگر 64 افراد پہلے ہی طبی طور پر الگ کیے جا چکے ہیں۔ طبی اصطلاح میں اس عمل کو “کوارنٹین” کہا جاتا ہے۔ چینی حکام کے مطابق ان 13 افراد میں سے 11 وہ ہیں جو اس مریض کے ساتھ ایک بس کے ذریعے جنوبی کوریا سے چین پہنچے۔ یہ شخص گزشتہ منگل کو سیول سے ہانگ کانگ پہنچا تھا۔ حکام کے مطابق اب اس مریض کو کوارنٹین میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹر اس کی نگرانی کر رہے ہیں۔