اسلام آباد (نیوزڈیسک )اپنے بچوں کو میٹھا کھلانے کے شوقین والدین خبردار ہو جائیں،برطانوی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خوراک میں زیادہ میٹھے کا استعمال صحت کے لیے زہر ہے۔برطانوی محکمہ صحت نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کی خوراک میں چینی کی مقدار کم سے کم کر کے انہیں دودھ ،پانی اور پھل کھانے کی ترغیب دیں۔ادارے کا کہنا ہے کہ چینی کے زیادہ استعمال سے موٹاپا بڑھتا ہے جو ذیابطیس،سرطان اوردل کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ اس لئے والدین کو چاہیے کہ بچوں کو چاکلیٹ کے بجائے دودھ ، جوس اور پھل کھانےکی عادت ڈالیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں