اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

نگلیریا سے بچاﺅ کیلئے پانی کو100 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

datetime 1  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نگلیریا ایک ایسا جر ثومہ ہے جو ناک کے ذریعے انسانی دماغ کو متاثر کر کے جان لے لیتا ہے۔ماہرین طب کے مطابق نگلیریا سے بچاو کیلئے پانی میں کلورین کی مقدار کو پورا کیا جائے جبکہ پانی کو 100 ڈگری پر ابالنے سے بھی اس جرثومے کو با آسانی ختم کیا جا سکتا ہے۔ نگلیریا کا جرثومہ صاف پانی میں پرورش پاتا ہے اور ناک کے ذریعے انسانی دماغ کی جھلی کو متاثر کر تے ہو ئے دماغ کو کھانے کی صلاحیت رکھتا ہے،جس سے موت واقع ہوجاتی ہے۔نگلیریا منہ کے ذریعے سے دماغ تک نہیں پہنچتا اور نہ ہی یہ جرثومہ کھارے پانی میں زندہ رہ پاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق نگلیریا سے بچاو? کیلئے پانی میں کلورین کی مقدار اعشاریہ 5 ہونا ضروری ہے۔ماہرین طب کا یہ بھی کہنا ہے کہ گھروں میں موجود ٹینکوں کو سال میں کم سے کم دو بار صاف کیا جائے،کلورین کی گولیوں کا استعمال کیا جائے۔ پینے او ر وضو کرنے کیلئے پانی کو سو ڈگری پر اچھی طرح ابالنے سے گلیریا کے جرثومے کا خاتمہ ممکن ہے۔ماہرین کہتے ہیں شہر یوں کو نگلیریا سے بچانے کیلئے واٹر بورڈ پانی میں کلورین کی مطلو بہ مقدار کو پورا کرے، اس کے علاوہ سوئمنگ پول میں تیراکی کے دوران احتیاطی طور پر ناک کو پانی سے اوپر رکھا جائے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…