ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

ڈائیٹنگ ، زیادہ میٹابولزم بڑھانے پر توجہ دیں

datetime 31  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا(نیو ڈیسک ) کچھ خواتین یہ شکایت کرتی ہیں کہ ان کی لاکھ کوشش کے باوجود بھی وہ وزن کم کرنے میں ناکام رہتی ہیں۔ اس کی وجہ میٹابولزم ہوتا ہے جو کہ سست ہونے کی وجہ سے موٹاپے کا سبب ہوتا ہے۔ اس لئے ڈائیٹنگ اور ورزش کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ میٹابولزم بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے۔ اس صورت میں کیلوریز کے خرچ ہونے کا عمل تیز تر ہوجاتا ہے۔ در حقیقت اگر میٹابولزم درست طریقے سے کام کرے تو ورزش اور ڈائیٹنگ کی زیادہ ضرورت بھی باقی نہیں رہتی ہے۔ اس کیلئے بطور خاص آپ کو معمولات پوری طرح تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اپنی عادات میں تھوڑی تھوڑی سی تبدیلیوں سے آپ میٹابولزم کو حیرت انگیز حد تک بڑھا سکتی ہیں۔مثال کے طور پر اگر آپ صبح ناشتے میں سمودی لیتی ہیں تو اس میں ”وے پاو¿ڈر“ شامل کرلیں۔ پروٹین سے بھرپور یہ پاو¿ڈر کیلوریز جلنے کی رفتار کو تیز کرتا ہے جس سے چربی گھلنے کا عمل تیز ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں مسلز بنتے ہیں اور دماغ کو یہ پیغام ملتا ہے کہ پیٹ بھر چکا ہے۔کھانا کھانے سے پہلے کم از کم دو گلاس پانی پیجیئے۔ امریکن کیمیکل سوسائٹی کی سالانہ رپورٹ میں پیش کی گئی ایک تحقیق کے مطابق کھانے سے قبل دو گلاس پانی پینے والے افراد تین مہینے کے دوران 15.5پونڈز تک وزن گھٹا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دن بھر کے دوران بھی وقفے وقفے پانی پیتے رہنے سے میٹابولزم کو تیز کرنے میں مدد ملتی ہے۔اپنے معمولات کے دوران حرکت کرتے رہنے کو معمول بنا لیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ آفس میں بیٹھی ہیں تو اپنی ٹانگیں ہلاتی رہیں۔ یا پھر باورچی خانے میں کھانا پکا رہی ہیں تو معمولی سی اچھل کود بھی ساتھ میں کریں۔ یہ تمام وہ سرگرمیاں ہوں گی جو کہ معمولات زندگی سے ہٹ کے ہوں گی اور ہر وہ کام یا سرگرمی جو معمول سے ہٹ کے ہو، جسم میں اضافی کیلوریز کے خاتمے کاسبب ہوتی ہے۔ جب کوئی بھی کام معمول کے تحت کیا جانے لگے تو جسم اس کا عادی ہوجاتا ہے اور کیلوریز جلنے کا عمل کم ہوجاتا ہے۔کیفین مرکزی اعصابی نظام کو تیز کرتی ہے جو کہ میٹابولزم کوتیز کرتا ہے۔ اپنی کافی میں کریم اور چینی کی مقدار کم سے کم رکھیں تو اس سے بہتر مشروب اور کوئی نہیں ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کو کافی پینے کی عادت نہیں ہے تو اس کی جگہ گرین ٹی کے استعمال کو معمول بنالیں یہ بھی جسم میں وہی اثرات پیدا کرتی ہے جو کہ کافی پیدا کرتی ہے، فرق صرف اتنا ہوتا ہے کہ کافی میں کیفین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جبکہ گرین ٹی میں کم۔اسی طرح وہ اشیا جن میں خمیر اٹھتا ہے جیسا کہ دہی، اچار وغیرہ میٹابولزم کو بڑھاتے ہیں۔ ان میں پروبائیوٹکس ہوتے ہیں جو کہ خواتین کے وزن کم کرنے میں زیادہ معاون ثابت ہوتے ہیں۔ مردوں کی نسبت خواتین پر اس کے زیادہ نمایاں اثرات پیدا ہونے کی تاحال وجوہات تو معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم یہ خواتین کیلئے یقینی طور پر اچھی خبر ہے۔انٹرنیشنل جرنل آف اوبیسٹی کے مطابق دل سے ہنسنے کی صورت میں دس سے بیس فیصد اضافی توانائی خرچ ہوتی ہے، اس لئے اپنے معمولات میں ہنسنے مسکرانے کیلئے کچھ وقت ضرور نکالیں۔اپنے کھانوں کو چٹپٹا بنائیں۔ چٹپٹا بنانے سے مراد نمک کا اضافہ ہرگز نہیں ہے بلکہ کھانوں میں مرچوں کی مقدار بڑھائیں۔ مرچوں میں موجود کیپساسن میں تھرموجینک اثرات ہوتے ہیں جو کہ جسم کا درجہ حرارت بڑھاتے ہیں جس سے کھانے کے فوراً ساتھ ہی نوے کیلوریز تک جل جاتی ہیں۔دوپہر اور رات کے کھانے کے بیچ کچھ ہلکا پھلکا کھائیں، میٹابولزم ایک آگ کی مانند کام کرتا ہے۔ آگ لگانے کیلئے لکڑیوں کی زیادہ مقدار کی ضرورت ہوتی ہے تاہم جب ایک بار آگ بھڑک جائے تو پھر ہر تین چار گھنٹے بعد اس میں تھوڑی تھوڑی لکڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے، یہی حال میٹابولزم کا بھی ہوتا ہے۔اپنے کھانوں میں سمندری غذاو¿ں کو شامل کریں۔ اس میں موجود فائبر پیٹ کی چربی کم کرتا ہے۔فالتو وقت میں بیٹھے رہنے کے بجائے چلتی پھرتی رہیں۔ اس طرح آپ زیادہ کیلوریز خرچ کرسکیں گی۔جس حد تک ممکن ہو، کھانے پینے کیلئے آرگینک اشیا کی مدد سے اگائی گئی غذائیں استعمال کریں۔اپنے نوالوں کا سائز چھوٹا کریں اور انہیں اچھی طرح چبا چبا کے کھائیں۔ کھانے کے عمل کے بیس منٹ بعد دماغ کو سی سی کے نامی ہارمونز پیغام بھیجتے ہیں کہ پیٹ بھر چکا ہے، اس لئے اپنے کھانے کی رفتار کو سست رکھیں۔کھانے پینے کے دوران اپنے سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے استعمال کو کم کریں۔ تحقیقات سے یہ امر ثابت ہوچکا ہے کہ ان کے زیادہ استعمال سے بھوک بڑھتی ہے۔ ماہرین سمارٹ فون اور میٹابولزم کا تعلق تلاش نہیں کرسکے ہیں تاہم وہ اس تحقیق سے حیران مگر نتائج سے سو فیصد متفق ہیں۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…