ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

گرمی سے بچاﺅ،کم کھانا،زیادہ پانی کااستعمال

datetime 31  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک )ماہرین صحت کاکہناہے کہ گرم موسم میں دھوپ اور گرم ہوا صحت پر جو اثر چھوڑتی ہے، اس سے اکثر افراد کی طبیعت بے حال ہوجاتی ہے۔ طبیعت کو بحال رکھنے کے لیے چند احتیاطی تدابیر اختیار کرلی جائیں، تو گرم موسم کی سختی سے نمٹا جاسکتا ہے۔ پانی کا وافر مقدار میں استعمال گرمی سے بچنے کے لیے نہایت اہم ہے، اپنے آپ کو فریش رکھیں پانی اور ٹھنڈے مشروبات کے ذریعے، کیونکہ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بھی پانی پینے کا ہی بہانہ ہے، لہذا گرمی میں کھائیں کم اور زیادہ مشروبات کے استعمال سے جلد اور جسم کے اندرونی نظام کو گرمی کے اثر سے محفوظ رکھیں۔ پھلوں میں پانی سے بھری گیند، قدرت کی واٹر بال، یعنی تربوز سے بھی بھر پور فائدہ اٹھائیں، تاکہ پیٹ بھی بھرے اور تقویت بھی ملے۔ معمول بنائیں نہانے کو، تاکہ فریش رہیں اور گرمی کا اثر کم سے کم ہو، لو کے تھپیڑوں میں باہر نہ نکلیں، لیکن نکلنا ضروری ہو تو چھتری ساتھ لے جانا مت بھولیں، تاکہ سورج کی تپتی شعاعوں سے بچ سکیں۔ گرم موسم طبیعت میں سستی پیدا کردیتا ہے۔ لہذا مرغن کے بجائے ہلکی غذاوں یعنی دالوں اور سبزیوں کو روزمرہ کے کھانے میں شامل کریں تاکہ زندگی کا پہیہ تیز دوڑے۔ لیکن اگر گرمی سے طبیعت بگڑے، تو فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات ضرور لیں۔ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کا خیال بھی رکھیں اور اس لیے گھر کے باہر پانی سے بھرا ایک مٹکا اور گلاس رکھیں، تاکہ دوسرے بھی گرمی سے نڈھال نہ ہو اور ہاں ان تدابیر کے ساتھ ساتھ گرم موسم میں بے چین جانووروں کا بھی خیال رکھیں اور چھت پر جا کر کنڈلیا میں پانی بھر دیں۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…