جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

حادثے میں ہلاک بھائی کا چہرہ عطیہ کرنے والی بہن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

datetime 30  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹروں نے متاثرہ شخص رچرڈ نورس کا چہرہ ٹھیک کرنے کیلئے 30 سے زائد آپریشن کئے تاہم وہ اس میں ناکام رہے۔ رچرڈ نورس اس صورتحال سے انتہائی افسردہ تھے۔ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب انہوں نے خود کشی کرنے کی بھی ٹھان لی، تاہم تین سال پہلے ایک آسٹریلوی خاندان ان کیلئے رحمت کا فرشتہ بن کر آیا جس نے ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے اپنے بیٹے 21 سالہ نوجوان جوشووا ایورسینو کا چہرہ اسے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن یہاں ایک اور مشکل اس وقت آن کھڑی ہوئی جب ڈاکٹروں نے بتایا کہ دونوں کے چہرے میں صرف 13 فیصد ہی مماثلت ہے جس کی وجہ سے سرجری بظاہر ناممکن ہے۔ تاہم ڈاکٹروں نے اس مشکل ترین کام کو کرنے کا فیصلہ کیا۔ 2012ءمیں ہونے والی دنیائے طب کی اس مشکل ترین سرجری میں 150 ڈاکٹرز نے حصہ لیا۔ چھتیس گھنٹے کی اس طویل ترین سرجری کے بعد رچرڈ نورس کو نیا چہرہ مل گیا۔ ڈاکٹروں نے چھتیس گھنٹے کے اس طویل آپریشن میں نہ صرف اس چہرہ بدلا بلکہ اس کے دانت، زبان اور جبڑے کی بھی سرجری کی تھی۔ رچرڈ نورس تین سال کا عرصہ گزرنے کے بعد مکمل صحت یاب اور اپنے اس نئے چہرے کے ساتھ بھرپور زندگی گزار رہا ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کی والدہ گوین ایورسینو کا غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میرے خیال سے میں نے اور میرے خاندان نے بالکل ٹھیک فیصلہ کیا تھا۔ اب ہم کسی دوسرے شخص میں اپنے بیٹے کا نہ صرف چہرہ دیکھ سکتے ہیں بلکہ ایک انسانی جان کو بچانے کا ذریعہ بھی بنے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس وقت انتہائی رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے جب حادثے میں ہلاک نوجوان کے ورثاءنے رچرڈ نورس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ہلاک نوجوان کی ہمشیرہ ربیکا نے اس سے کہا کہ ”یہ تو وہی چہرہ ہے جس کے ساتھ وہ پل بڑھ کر جوان ہوئی تھی”۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…