اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

نگلیریا اور ڈینگی سے بچاﺅ کے اقدامات،سوئمنگ پولزبند کر نے کا فیصلہ

datetime 30  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو زڈیسک ) کمشنر نے واٹر بورڈ کی جانب سے نگلیریا کی روک تھام کیلیے کیے جانے والے اقدامات اورپانی کی کلورینشن کی صورتحال کو غیراطمینان بخش اور ناکافی قراردے دیا ،کمشنرشعیب احمد صدیقی کی صدارت اجلاس میں نگلیریا اور ڈینگی سے بچاﺅ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز سینئر ڈائریکٹرصحت و بلدیہ عظمیٰ شعبہ فیومیگیشن کے افسران، واٹر بور ڈ ، محکمہ صحت ،کنٹونمنٹ بورڈز ، ڈی ایم سیز اورمتعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ،شہر میں نگلیریا اور ڈینگی کی صورتحال سے آگاہ کیا،اسی طرح متوقع بارشوں کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کی جانب سے ڈنگی کے خاتمے کے لیے اسپرے کرنے کے انتظامات کو ناکافی قراردیا،کمشنر نے متعلقہ اداروں کوتنبیہ کی اورکہا کہ وہ موجودہ موسم اور متوقع بارشوں کے پیش نظرنگلیریا اور ڈنگی کی روک تھام کیلیے ہنگامی اقدامات کریں۔اجلاس میں اس سلسلے میں متعلقہ اداروں پر مشتمل نگلیریا اور ڈینگی کی روک تھام کیلیے اقدامات کو یقینی بنانے کیلیے علیحدہ علیحدہ 2 کمیٹیاں قائم کی گئیں جو فوری اقدامات کر کے کمشنرکو اگلے 24 گھنٹے میں رپورٹ کریں گی،کمشنر نے بلدیہ عظمٰی اور تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کاپوریشنزکوہدایت کی کہ وہ اسپرے کی مہم شروع کریں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں میں نگلیریا اور ڈینگی سے بچاو¿ کا شعور اجاگر کر نے کی مہم شروع کی جائے،لو گوں کو آگاہ کیا جائے کہ کھڑے پانی کی وجہ سے ڈینگی کے وائرس کی افزائش ہوتی ہے۔وہ برتنوں میں پانی ڈھانپ کر رکھیں،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ٹائر شاپس، نرسریوں، قبرستانوں اور دیگر مقامات پر پانی جمع ہونے سے روکنے کیلیے بلدیاتی ادارے اقدامات کریں گے، تمام ڈپٹی کمشنرزاپنے اپنے علاقوں میں ڈینگی کی روک تھام کیلیے افسران کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو مانٹیر کریں گے،تفریح گاہوں کے سوئمنگ پولزبھی چیک کیے جائیں گے، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ شہرمیں سوئمنگ پولز میںکلورینشن کو چیک کیا جائے گا اور اس بات کو یقنی بنایا جائے گا،سوئمنگ پولز میں پانی کی کلورینیشن مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں ہوگی انھیں بندکردیا جائے گا، کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ جو سوئمنگ پولزصحت کے معیار کے مطابق کلورینشن نہ کریں انھیں بند کردیا جائے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…