اسلام آباد(نیوزڈیسک) امریکی سائنسدانوں نے اپنی ایک نئی تحقیق میں بتایاہے کہ جوافرادموٹاپے کاشکارہیں وہ گندم کابورااستعمال کریں تووہ موٹاپے پرقابوپاسکتے ہیں ،ایک امریکی یونیورسٹی کے شعبہ تحقیق کے سربراہ مائیکل سپرائڈ نے اپنی تحقیق میں بتایاکہ گند م میں ایسے وٹامنز پائے جاتے ہیں جوموٹاپے کے شکارافرادکے لئے انتہائی مفید ہے ۔انہوں نے بتایاکہ گندم کے بورے میں گندم کی پسائی کے دوران ایسے وٹامنز ضائع نہیں ہوتے ہیں اس لئے اس بورے کے استعمال سے موٹاپے کے افرادکواپنی پریشانی پرقابوپانے میں مددمل سکتی ہے ۔تحقیق میں بتایاگیاکہ اس بارے میں 100موٹاپے کاشکارافرادپرگندم کے بورے کااستعمال کیاگیاجس کانتیجہ کامیاب رہاہے ۔اوران افرادکے وزن میں اوسطا 15پونڈ کی کمی ہوئی ۔