پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

ماہرین نفسیات نے ذہنی تھکاوٹ دورکرنے کا طریقہ نکال لیا

datetime 29  مئی‬‮  2015 |

میلبرن(نیوز ڈیسک)ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ اگر آپ دفتر یا گھر میں کام کرتے ہوئے ذہنی تھکن کے باعث اپنی توجہ میں کمی محسوس کریں تو صرف 40 سیکنڈ تک کسی پرفضا اور سرسبز مقام کی تصویر دیکھنے سے بھی ذہنی توجہ اور ارتکاز میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق سر سبز مقام کی تصویر بھی ذہن پر وہی اثرات مرتب کرتی ہے جس طرح کسی قدرتی منظر میں خود جاکر کوئی شخص تازگی محسوس کرتا ہے۔ ماہرین کی جانب سے تجربہ کیا گیا جس میں طالب علموں کو اکتا دینے والا کام دیا گیا جس کے تھوڑی دیر بعد ایک گروپ کو تھوڑی دیر کے لیے ایک سرسبز منظر دکھایا گیا اور دوسرے گروہ کو کنکریٹ سے بنی چھت کا منظر دیکھنے کو کہا گیا اور جن افراد کو سرسبز منظر دکھایا گیا انہوں نے دوبارہ اپنا کام توجہ اور دلچسپی سے شروع کردیا جب کہ اس کے مقابلے میں دوسرے گروپ کی کارکردگی پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔
آسٹریلوی ماہرین نفسیات اس تجربے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ تھوڑی دیر کے لیے سبز منظر کے نظارے کا وقفہ دماغی ارتکاز اور توجہ میں اضافہ کرتا ہے جب کہ اس تجربے کے بعد ماہرین نے مشورہ دیا کہ شہروں اور کام کی جگہ پر منظر میں کسی نہ کسی طرح فطری ماحول پیدا کیا جائے تاکہ کارکنوں میں کام کی صلاحیت بہتر بنائی جاسکے۔
ماہرین نے اس تجربے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دفاتر اور عمارتوں میں سبزے کو جگہ دی جائے کیونکہ اس سے سیکڑوں افراد کی کارکردگی بڑھائی جاسکتی ہے جب کہ دفتر میں کام کے دوران اپنے کمپیوٹر پر فطری مناظر کے وال پیپرز رکھیں اور انہیں گاہے بہ گاہے دیکھتے رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…