بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

سوفٹ درنکس کے نقصان کے بعد ان کے بے شمار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آپ نے سافٹ ڈرنکس کے نقصانات کے بارے میں کافی کچھ سن رکھا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو ان کے فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔یہ وہ فوائد ہیں جن سے آپ کافی محظوظ بھی ہوں گے اور آپ کو فوراًخوش ہونے کا موقع بھی مل جائے گا۔
٭ایک بوتل کوکا کولا یا پیپسی میں Mentosڈال دیں اور پھر دیکھیں کہ وہ کس طرح پھٹتی ہے۔اس طریقے سے آپ اپنے دوستوں کے ساتھ بہت انجوائے کرسکتے ہیں۔
٭اگر آپ اپنے چہرے کی جلد کو نر م وملائم کرنا چاہیں تو شیو کرنے کے بعدلوشن میں ایک چمچ کولا کا ڈالیں اور اسے روز چہرے پر لگائیں۔اس سے آپ کے چہرے کی جلد نرم رہے گی۔
٭اگر آپ کو متلی ہورہی ہے تو آپ کولا یا لیمن کی بوتل کوکھول کر رکھ دیں تا کہ اس کی گیس نکل جائے اور پھر ہر گھنٹہ کے بعد ایک چمچ بوتل کا پئیں۔اس سے آپ کو افاقہ ہوگا لیکن مستقل طور پر ہرگز اس عادت کو نہ اپنائیں۔
٭اگر آپ کے یا دوستوں کے بالوں میں چیونگم لگ جائے تو کسی بھی سافٹ ڈرنک میں متاثرہ حصے کو پانچ منٹ تک ڈبودیں۔اس کے بعد اگر آپ چیونگم کو اتاریں تو یہ بآسانی اتر جائے گی۔آپ چاہیں تو یہ طریقہ کپڑوں پر لگی چیونگم کو اتارنے کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
٭اگر آپ کی ہچکی دور نہ ہورہی تو کسی بھی سافٹ ڈرنک کو ٹھنڈا کریں اور اس سے غرارے کریں۔آپ کی ہچکی منٹوں میں دور ہوجائے گی۔
٭اگر آپ اپنے بالوں کو سافٹ ڈرنک میں دس منٹ تک بھگو کر دھوئیں تو وہ گھنگریالے ہوجائیں گے۔
٭اگر آپ کے جسم پر کیڑا کاٹ لے تو اس پر سافٹ ڈرنک سے دھونے سے درد کی شدت میں کمی ہوجاتی ہے۔
٭اگر فرش پر بہت زیادہ پھسلن ہوتو آپ کو چاہیے کہ اس پر سافٹ ڈرنک ڈال کر اسے سوکھنے دیں،فرش کی پھسلن میں کمی آجائے گی۔
٭اگر آپ اپنے واش روم کو چمکدار اورداغوں سے پاک کرنا چاہتے ہیں تو ان داغوں پر سافٹ ڈرنک ڈال کر صفائی کریں تمام داغ ختم ہوجائیں گے۔
٭اگر آپ عام کیچ اپ میں کولا ڈال دیں تو یہ انتہائی لذیذ باربی کیو ساس بن جائے گی۔
٭اگر آپ پاستا میں 50ملی لیٹر اور ریڈ ساس ڈال دیں تو پاستا انتہائی مزے کا ہوجائے گا۔
٭اگر آپ کی قمیض پر کوئی چکنائی یا داغ لگ جائے تو متاثرہ جگہ کو کولا میں بھگودیں اور پھر ڈیٹرجنٹ میں دھو لیں،آپ کی قمیض صاف ستھری ہوجائے گی۔
٭اگر آپ کی کھڑکیاں گندی ہوجائیں تو تھوڑا سا سوڈا ڈال کر انہیں صاف کریں۔
٭اگر سکوں کا رنگ خراب ہوجائے یا وہ پرانے پرانے لگیں تو انہیں تھوڑی دیر کے لئے کولا میں بھگو دیں اور پھر کمال دیکھیں۔
٭اگر آپ اپنے باغ میں کولا ڈالیں تو اس سے خطرناک کیڑے مکوڑے اور نقصان دہ جڑی بوٹیاں تلف ہوجائیں گی۔بھارت میں کسان یہ طریقہ اکثر آزماتے ہیں جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ جراثیم کش ادویات مہنگی ہیں اور سوڈا سستا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…