ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

چوون روزمصنوعی تنفس کے ذریعے زندہ رہنے والی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

datetime 5  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) میڈیکل سائنس ترقی کی نئی منازل طے کرتے ہوئے ایسے کارنامے انجام دے رہی ہے جسے سن کر انسان کی عقل دنگ رہ جائے ایسا ہی ہوا کچھ ہوا امریکا میں جہاں ذہنی طور پر مردہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کردیا جب کہ اس بچے کا نام بھی ”اینجل“ رکھا گیا۔امریکی شہر نیب راسکا میں 22 سالہ خاتون کو جب ذہنی طور پر مردہ قرار دیا گیا تواس کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع تھی اس لیے ڈاکٹرز نے اسے مصنوعی تنفس کے ذریعے زندہ رکھا جس کے 54 روز بعد خاتون نے صحت مند بچے کو جنم دے دیا جس کا وزن 2 پاو¿نڈ سے زائد تھا تاہم بچے کی پیدائش کے 2 روز بعد خاتون کا انتقال ہوگیا۔ڈاکٹرز کے مطابق بچہ صحت مند ہے جسے انکیوبیٹر میں رکھا گیا ہے اور ٹیوب کے ذریعے غذا فراہم کی جارہی ہے جب کہ اس کا نام اینجل یعنی فرشتہ رکھا گیا ہے۔ خاتون کا آپریشن کرنے والی ماہر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کی 100 رکنی ٹیم نے بچے کی پیدائش سے قبل خاتون کو زندہ رکھنے کے لیے شب وروز کوششیں کیں اور وہ اس میں کامیاب بھی رہے۔ڈاکٹرز کے مطابق خاتون 2 ماہ قبل اچانک سر میں شدید درد کی شکایت کے باعث اسپتال میں داخل ہوئی جہاں دماغ میں خون پھیلنے کے باعث اسے دماغی طور پر مردہ قرار دیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے پیٹ میں موجود 22 ہفتے کے بچے کو بچانا ایک اہم مسئلہ تھا جس کے لیے خاتون کو 54 روزتک مصنوعی تنفس پر زندہ رکھا گیا تاہم بچے کی پیدائش کے 2 روز بعد خاتون جانبر نہ ہوسکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…