منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

آیوڈین کی کمی، جسمانی اور ذہنی معذوری بھی ہو سکتی ہے

datetime 11  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ااسلام آباد (نیوز ڈیسک)آیوڈین انسانی جسم کے ہارمونز کی نشوونما میں اہم کردار ادا کر تاہے لیکن اس کی کمی ہو جائے تو جسمانی اور ذہنی معذوری بھی ہو سکتی ہے انسانی جسم کو وٹامنز اورمنرلز کے ساتھ آیوڈین کی بھی ضرورت ہوتی ہے تا کہ جو کھایا پیا ہے وہ انسانی جسم کی نشوو نما میں توازن سکھ سکے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں 5 کروڑ افراد آیوڈین کی کمی کا شکار ہیں ، 5 سال سے کم عمر بچوں میں یہ شرح 57 فی صد ہے۔ حاملہ خواتین میں آیوڈین کی کمی ہو تو بچہ جسمانی یا ذہنی معذور ہو سکتا ہے۔ ماہر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر روبینہ بھٹی کا کہنا ہے کہہماری آبادی کا تقریبا 2 ملین معذور ہیں اور یہ وہ افراد ہیں جو کسی نہ کسی صورت آئیوڈین کی کمی کا شکار ہیں۔غذائی ماہرین کہتے ہیں کہ ہمارے جسم کو روزانہ محض چائے کے آدھے چمچ کی مقدار میں نمک درکا ر ہوتا ہے لیکن آیوڈین ملا۔ آیوڈین کی کمی مختلف غذاﺅں کے استعمال سے بھی پوری کی جاسکتی ہے۔ غذائی ماہرڈاکٹر حبیبہ سیدہ کہتی ہیںکوشش کی جائے کہ SEA FOOD کا اضافہ کریں۔آئیوڈین ملا نمک استعمال کریں یا۔پھر اپنی خوراک میں مچھلی ،مرغی اور دودھ کا استعمال کریں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ نومولود بچوں میں اگر آیوڈین کی کمی پوری نہ کی جائے تو بڑے ہو کر ان کی ذہانت کا معیار کئی گنا کم رہ جاتا ہے

مزید پڑھئے:حمل کے دوران ورزش سے فائدہ لڑکے اٹھاتے ہیں

، آیوڈین کی کمی پورا کرنے کا سستا اور آسان حل آیوڈین ملے نمک کا استعمال ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…