چمن (نیوز ڈیسک)چمن سمیت بلوچستان کے ہائی رسک اضلاع میںانسداد پولیو مہم آج تیسرے روز بھی سخت سیکیورٹی میں جاری ہے۔پولیو مہم بلوچستان کے پولیو سے متاثرہ ہائی رسک علاقوں چمن پشین ڑوب موسی خیل شیرانی سمیت دیگر اضلاع میںتیسرے روز بھی جاری ہے۔ مہم کے دوران ٹیموں کی سیکورٹی کےلئے انتہائی سخت اقدامات اٹھائے گئے ہے۔ حکام کا کہنا کہ مہم کے دوران انکاری والدین پر خصوصی توجہ دیا گیا ہے اس سلسلے میں بیشتر علاقوں میں علماءکرام کی مدد سے انکاری والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے پر امادہ ہو گئے ہے۔