آپریشن کے دوران پیٹ سے انڈہ نکلا

4  اپریل‬‮  2015

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی ڈاکٹروں نے مثانے کی تکلیف اور بار بار رفع حاجت کی شکایت محسوس کرنے والے مریض کا آپریشن کرکے اس کے پیٹ سے ایک بڑا انڈہ برآمد کرلیا ہے۔نیو انگلینڈجرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک 62 سالہ شخص کثرت سے پیشاب کی حاجت کا مسئلہ لے کر ہسپتال آیا۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ دو دہائیوں سے اس مسئلے کا شکار ہے اور ڈاکٹر اس کے ابتدائی معائنے میں مسئلے کی وجہ ڈھونڈنے میں ناکام رہے ہیں۔ جب اس کا سی ٹی سکین کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں 10سینٹی میٹر لمبا اور ساڑھے سات سینٹی میٹر قطر کا ایک انڈہ موجود ہے جو مسلسل اس کے مثانے پر دباﺅ ڈال رہا ہے۔ آپریشن کے بعد جب یہ انڈہ باہر نکالا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ آنتوں میں پائی جانے والی چربی اور فائبر کا مجموعہ ہے جو کسی وجہ سے آنتوں سے نکل کر ایک بیضوی گولے کی شکل اختیار کرگئی تھی اور مرغی کے انڈے کی طرح اس کی بیرونی سطح سخت خول کی شکل اختیار کرگئی تھی۔

مزید پڑھئے:تیار ہونے کے بعد خود کو بار بار شیشے میں نہیں دیکھتی،فریدا پنٹو

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد اس شخص کا مسئلہ حل ہوگیا ہے اور اب اسے بار بار حاجت محسوس نہیں ہوتی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…