کراچی(نیوز ڈیسک )مرض مہلک اور علاج مہنگا، یہ ہے کینسر جس کے لیے طبی ماہرین کہتے ہیں کہ پاکستان میں مردوں میں منہ کے کینسر جبکہ خواتین میں چھاتی کے کینسر میں اضافہ ہورہا ہے۔ لیکن ایسے میں کراچی کا ایک ہسپتال کینسر سے متاثرہ مریضوں کو مفت علاج کی سہولتیں فراہم کررہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق سال دو ہزار بارہ میں دنیا بھر میں کینسر سے اسی لاکھ سے زائد افراد کی موت واقع ہوئی۔ لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں اس مرض کے کوئی حتمی اعدادو شمار موجود نہیں۔ کینسر جیسے مہلک مرض کا علاج غریب انسان کے لئے مزید تکلیف کا سبب بن جاتا ہے اور ایسے میں کراچی میں ہل پارک پر واقع نجی اسپتال کسی نعمت سے کم نہیں ہے، جہاں ملک بھر سے آئے مریضوں کو مفت طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ پاکستان میں خواتین میں چھاتی کے کینسر جبکہ مردوں میں منہ کے کینسر کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔
مزید پڑھئے:ایکشن فلم ’دی ٹرانسپورٹر ری فیولڈ‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر کی شرح میں آئندہ سالوں تک مزید ستر فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔