ریاض(نیوزڈیسک )سعودی عرب میں شادی سے پہلے طبی معائنہ کروانے کے لازمی ہونے کے نتیجے میں ہزاروں جوڑوں نے اپنی منگنیاں توڑ دی ہیں۔ سعودی گیزٹ ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ برس تقریباً ایک لاکھ 65 ہزار جوڑوں نے اپنے طبی معائنہ کروانے کے بعد ’جنیاتی عدم مطابقت‘ کی رپورٹ آنے کے بعد شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سعودی عرب میں شادی سے پہلے اسکل سیل انیمیا اور ایچ آئی وی جیسی بیماریوں کے ٹیسٹ کروانے کو جوڑوں کےلیےلازم قرار دیاگیا ہے۔وزارتِ صحت کے ڈاکٹر محمد السعیدی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد والدین کو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے اور بچوں میں جنیاتی نقائص کے خطرات کو کم کرنا ہے۔