نیویارک(نیوزڈ یسک )24 مارچ کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں تپِ دق یعنی ٹی بی کا عالمی دن منایا جارہا ہے، جس کا مقصد عالمی سطح پر اس مہلک مرض کو روکنے کے ساتھ ساتھ اس مرض میں مبتلا افراد کیلئے موثر علاج کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کرنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سال دو ہزار نو میں دنیا بھر میں تقریباً نو ملین لوگ اس موذی مرض کا شکار ہوئے، جن میں سے ایک اعشاریہ پانچ ملین مریض بروقت علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔ ٹی بی کوئی لاعلاج بیماری نہیں اور اس کے علاج کے لیے دوائیں بھی آسانی سے دستیاب ہیں، لیکن ان سب کے باوجود اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹس کے مطابق ٹی بی دنیا میں اموات کی ایک بڑی وجہ بن چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ تپِ دق کے انسداد کے لیے مسلسل کوششوں کے باوجود دنیا کی ایک تہائی ا?بادی ایسے لوگوں پر مشتمل ہے، جن کے جسم میں تپِ دِق کے جراثیم موجود ہیں اور ان میں سے دس فیصد لوگ بیمار ہوجائیں گے