بیجنگ(نیوز ڈیسک )حاملہ خواتین اپنے ہونے والے بچوں کو پیدائشی نقائص سے بچانے کے لیے عام طور پر فولک ایسڈ استعمال کرتی ہیں لیکن اب چینی سائنسداں کہتے ہیں کہ فولک ایسڈ ان افراد کو دل کے دورے اور فالج سے بچاتا ہے جو ہائی بلڈ پریشر کا شکار رہتے ہیں۔بیجنگ میں پیکنگ یونیورسٹی فرسٹ ہاسپٹل سے وابستہ ڈاکٹر یونگ ہو نے چین میں ہائی بلڈپریشر کے ایسے 20,000 افراد کا مطالعہ کیا جنہیں دل کا کوئی مرض نہ تھا۔ مریضوں کو روزانہ ایک گولی فولک ایسڈ اور ہائی بلڈ پریشر کی مشہور دوا اینالاپرل (جس کا برانڈ نام ویسوٹیک ہے) دی اور بعض مریضوں کو صرف اینالاپرل ہی دی گئی۔ ساڑھے چار سال بعد فولک ایسڈ اور اینالاپرل لینے والے گروپ کے 2.7 فیصد افراد کو فالج کا پہلا دورہ پڑا جبکہ فولک ایسڈ نہ لینے والے مریضوں کی 3.4 فیصد تعداد پہلے فالج کی شکار بنی۔ اس طرح فولک ایسڈ کھانے والوں کی 2.1 فیصد تعداد پر اسٹروک کا حملہ کم ہوا۔اسٹروک یا فالج دماغ میں خون کی نالیوں کی تنگی اور لوتھڑے بننے سے ہوتا ہے۔ اس مطالعے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فولک ایسڈ دل کے دوروں سے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں