ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

اسٹر ایبری کاروزانہ استعمال ہارٹ اٹیک سے محفوظ رکھتا ہے

datetime 13  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اسٹرابیری کا روزانہ استعمال نہ صرف انسان کی قوت مدافعت بڑھاتا ہے بلکہ ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بھی کم کرتاہے اسٹرابیری نہ صرف کھانے میں مزیدار ہے بلکہ اس کا روزانہ استعمال انسان کو صحت مند بھی بناتا ہے، اس میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، جس سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے۔اسٹرابیری کھانے والا دل کے مہلک امراض کا شکار نہیں ہوتا، ماہرین طب کا کہنا ہےکہ ہر دوسرے روز اسٹرابیری کا استعمال دل کے دورے کے خطرے کو ایک تہائی حد تک کم کردیتا ہے جبکہ اسٹرابیری جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے۔اس میں موجود فولیٹ اور مائع تکسید اجزا سرطان سے بچاﺅ کے کام آتے ہیں۔ اسٹرابیری کھانے سے کینسر جیسی مہلک بیماری سے بچے رہتے ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق اسٹرابیری کا بلاناغہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے دوا کا کام کرتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اسٹرابیری میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس رگوں میں خون کی روانی کو کم کر کے متوازنکرنے میں مددگار ثابت ہوتاہے۔اسٹرابیری میں بیس مختلف اجزا اینٹی ایجنگ پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ جھریوں اور بڑھاپے سے بچاﺅ انسانی جسم کو جوان رکھتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…