وزارت صحت نے حکومت سے 28 ارب مانگ لئے

9  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت صحت کی طرف سے مالی سال2015,16 کے لیے مختلف بیماریوں کے پروگرامز کے 50 منصوبوں کے لئے 28 ارب روپے طلب کیے گئے ہیں، ان میں 10نئے، 5نامکمل جبکہ 35جاری منصوبے شامل ہیں۔وزارت ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال ملک سے پولیو کے خاتمے کےلئے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ قطرے پلانے کے توسیعی پروگرام (ای پی آئی) پر 30جون تک 23735ملین روپے اخراجات آئے ہیں۔ وفاقی حکومت ملک میں جاری لیڈی ہیلتھ ورکرزپروگرام کی2017تک مالی معاونت کرے گی اس کے بعدیہ پروگرام صوبوں کے حوالے کردیا جائے گا۔ ماں اور بچوں کی صحت کے بارے میں صوبوں کو کہا گیا ہے کہ وہ نئے پی سی ون تیارکریں تاکہ یہ پروگرام صوبوں میں کامیابی کے ساتھ چلائے جاسکیں۔ملک میں جاری 35منصوبوں کے لیے پی ایس ڈی پی میں 25.197 ملین، نامکمل5منصوبوں کے لیے 256 ملین جبکہ 10نئے منصوبوں کے لئے3011.606 ملین روپے کی ڈیمانڈ تجویزکی گئی ہے۔ اسلام آبادمیں نئے کینسر اسپتال کی تعمیرکیلئے ایک ہزار ملین روپے ڈیمانڈ کیے گئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت میں نئے الرجی سینٹر، بائیوسیفٹی لیب، فیڈرل ڈرگ سرویلنس لیبارٹری سمیت کئی جاری منصوبے شامل ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…