تھرپارکر (نیوز ڈیسک)تھرپار کر میں موت کا کھیل جاری مزید تین نو مولود بچے غذائی قلت کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتورا کے روز تین مزید نومولود بچے تھرپارکر میں غذائی قلت کی وجہ سے مٹی ہسپتال میں دم توڑ گئے غذائی قلت کے باعث بیمار ہونے والے بچے کئی روز سے مٹی ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم جانبر نہ ہو سکے اور زندگی کی بازی ہار گئے تھرپارکر میں رواں سال غذائی قلت سے ہونے والی اموات کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی بھی کئی بچے غذائی قلت کی وجہ سے بیمار ہو کر ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔