کراچی ( نیوز ڈیسک ) پاکستان سو سائٹی آ ف ہیما ٹولوجی نے 17 ویں قومی کانفرنس برائے امراض خون کے موقع پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آ ف پاکستان بلڈ ڈیزیز کی ڈاکٹر عظمیٰ زیدی اور ڈاکٹر نور العین کے خون کے مہلک امراض پر کی جانے والے جدید تحقیق پرمشتمل تحقیقی مقالوں کو سال 2014 کے بہترین مقالے قرار دیتے ہوئے 3 مختلف درجوں میں پہلے انعام کا مستحق قرار دیا ہے ۔ ڈاکٹر عظمیٰ زیدی نے خون کے کینسر کی ایک نئی دوا سے متعلق تحقیق کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اس کے ذریعے مذکورہ مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے ، جبکہ داکٹر نور العین نے انسان جسم میں خون جمانے والی اجزا سے متعلق تحقیقی مقالہ پیش کیا تھا