لندن( نیوز ڈیسک) ماہرین کی اکثریت اس بات پر متفق ہے کہ ہم جو بھی بات کہتے ہیں اس کا صرف 3فیصد اظہار ہی زبان اور لہجے سے ہوتا ہے جب کہ 97فیصد اظہار جسم سے ہوتا ہے جس میں چہرہ ‘ ہاتھ یہاں تک کہ پورا جسم شامل ہے ۔ ماہرنفسیات نے چند ایسے جسمانی اشارے سے معلوم کیے ہیں جس سے ہم بڑی حد تک بولنے والے کا جھوٹ پکڑ سکتے ہیں تاہم یہ 100فیصددرست نہ ہو گا کہ ان کی بنیاد پر کسی بھی شخص کے مکمل طور پر جھوٹ اور سچ کا یقین کر لیا جائے کیونکہ اچھے ادکار اور جھوٹ چھپانے کے ماہر ان عام اشاروں کو ظاہر کیے بغیر اپنی بات کر سکتے ہیں اور اسی طرح کسی معاملے مین سچ بولنے والے افراد لاشعوری طور پر بھی ایسے ظاہر کر سکتے ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں