جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

زیادہ سونے سے ایک بڑی بیماری لاحق ہو سکتی ہے

datetime 1  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)طبی ماہرین عام طور پر نیند کی کمی کو صحت کے مسائل کے ساتھ منسلک کرتے ہیں اور ہر بالغ مرد و عورت کو 8 گھنٹے کی نیند کا مشورہ دیتے ہیں لیکن نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 8 گھنٹے سے زیادہ کی نیند سے دماغ کو سنگین نقصان پہنچتا ہے اور اس سے فالج کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے۔ صحت سے متعلق غیر ملکی جریدے ”میڈیکل جرنل نیورولوجی“ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی ‘یونیورسٹی آف کیمبرج’ اور ‘واروک یونیورسٹی’ کے محققین نے 10 برس تک 42 سے 81 برس کے درمیانی عمر کے 10 ہزار افراد کی نیند اورفالج کا شکار ہونے والے افراد کے درمیان تعلق تلاش نیند کے دورانیہ اور اسٹروک کے خطرے کے درمیان تعلق کا تجزیہ کیا۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ہر 10 میں سے 7 افراد 6 سے 8 گھنٹے جبکہ ایک 8 گھنٹے سے زائد نیند لیتا ہے، بڑی عمر کے افراد 6 گھنٹے سے کم سوتے سوتے ہیں۔ 6 سے 8 گھنٹے سونے والے افراد کے مقابلے میں جو لوگ 8 گھنٹے سے زیادہ سوتے تھے ان میں 10 برس کے عرصے کے دوران 46 فی صد فالج کے خطرے میں اضافہ ہوا۔ جو لوگ رات میں 6 گھنٹے سے کم سوتے تھے ان میں فالج کا خطرہ میں 18 فی صد اضافہ ہوا۔ماہرین نے جب خواتین اور مردوں کو الگ کرکے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا تو پتہ چلا کہ 8 گھنٹے سے زائد نیند لینے والی خواتین میں فالج کا خطرہ 80 فی صد تک بڑھ جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…