کراچی(نیوز ڈیسک )کینسر دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی ایک بڑی اوراہم وجہ ہے،سال 2012 میں کینسر کے باعث 8 ملین سے زائد اموات ہوئیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسرپر تحقیق کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار ماہرین طب نے آغا خان یونیورسٹی میں2روزہ سمپوزیم سے خطاب میں کیا، کینسر اور اس کے جامع علاج کا فروغ کے عنوان سے منعقدہ سمپوزیم کے دوسرے دن ملکی وغیرملکی ماہرین نے کینسر کی مختلف اقسام پر تحقیق کے حوالے روشنی ڈالی، ڈاکٹر اکرام برنی نے کہاکہ درد میں کمی کینسر کے علاج کابنیادی حصہ ہے، پروفیسر ڈاکٹر گوہر افشاں نے کہاکہ کینسرکے مریضوں کے لیے دردسب سے عام اورخوفزدہ کردینے والی علامت ہے، ترقی پذیر ممالک میں عام طور پریہ سمجھا جاتا ہے کہ درد کینسر کے علاج کا حصہ ہے، کینسر کے علاج میں غذائیت کے کردارکوعام طورپرنظرانداز کیا جاتا ہے، ڈاکٹر غلام حیدر نے بتایا کہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا مریضوں کی اموات کی شرح سب سے زیادہ یعنی 90 فی صد ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں