روم(نیو ز ڈیسک) اٹلی میں ہڈیوںکے کینسر سے متاثر ہ 18 سالہ نو جوان کو دنیا کا پہلا ٹائیٹنیم دھات سے بنا پیٹرو ( پیل ویس ) لگا دیا گیا ہے ۔نوجوان کی ہڈیو کی تبدیلی کا آ پریشن روم کے تورین یو نیورسٹی ہسپتال سینٹر میں ہوا ،نوجوان کو گزشتہ برس پیل وک آ سیٹو سر کوما ،کیمیو تھراپی کے عمل سے گذارا گیا ،تاہم اس کے سر جنز نے اس کا پیل ویس تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاہے ،جو سر طان سے بری طرح متاثر ہو چکا تھا ۔ذرائع کے مطابق آ پریشن 11 گھنٹے جاری رہا جس میں اس کا نصف پیل ویس اور ہپ کا ایک حصہ نکا کر اس کی جگہ ٹا ئٹینیم سے بنا پرو ستھیٹک پیل ویس اور ہپ لگا دیا گیا ۔ اس طرح یہ نوجوان دنیا کا پہلا مر یض بن گیا ہے جس کو ٹا ئٹینیم دھات سے بنا مصنوعی ہڈیوں کاڈھانچہ لگا دیا ہے