ڈیلس(نیوزڈیسک)امریکی ڈاکٹروں نے چھبیس گھنٹے طویل سرجری کے بعد سینے سے جڑی دس ماہ کے دو بچیوں کو کامیابی سے الگ کردیا۔امریکی ریاست ٹیکساس کے چلڈرن اسپتال میں سینہ سے جڑی دس ماہ کی بچیوں کا آپریشن ہوا، جس میں بارہ سرجنز سمیت چھبیس رکنی میڈیکل ٹیم نے حصہ لیا، سینے کے علاوہ دونوں بچیوں کی انتڑیاں، پھپھڑے، ڈایا فام اور پیلوس بھی ایک تھا، چھبیس گھنٹے طویل آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے دونوں بچیوں کو کامیابی سے الگ کیا، جو امریکا میں اپنی نوعیت کی پہلی کامیاب سرجری ہے، کامیاب سرجری پر والدین انتہائی خوش ہیں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچیوں کی طبیعت بہتر ہے لیکن مکمل صحت یابی کے لیے مزید سرجری کرنا ہوں گی۔