بلفاسٹ(نیوز ڈیسک )پابندی سے یوگا کرنے والے ذرا دھیان دیں،یوگا ان کی روحانی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتاہے،یہ ہمارا نہیں شمالی آئر لینڈ کے پادری کا دعوی ہے۔فادر رولینڈ نے یوگا کو شیطانی عمل قرار دے کر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔یوگاکئی لوگ کرتے ہیں لیکن یہ ہی یوگاکہیں دے نہ جائے دھوکا،ورزش کا یہ طریقہ کہیں زندگی بھر کا روگ نہ بن جائے۔شمالی آئرلینڈ کےکیتھولک پادری نے خبردار کردیا اوریوگا کو شیطانی عمل قرار دے دیا،فادر رولینڈ کا کہنا ہے کہ امن ،سکون اور زندگی میں نظم وضبط قائم رکھنے کیلئے کیا جانے والا یوگا عیسائیوں کو دراصل تاریک دنیا میں دھکیل سکتا ہے،ان کی روحانی صحت کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔ہندوﺅں کا صدیوں پرانا طریقہ ورزش اپنا کر جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ نظم وضبط کی زندگی گزار رہے ہیںدراصل وہ شیطان کو دعوت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوگا سے شیطانی قوتیں حاوی ہو جاتی ہیں،بالکل وہی کیفیت ہوتی ہے جیسے ہیری پوٹر کی کتاب پڑھ کر محسوس ہوتی ہے،فادر رولینڈ نے غیر مذاہب کی روحانی ورزشوں کو محض خواری قرار دے کرنئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں