اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

جانیے! کس جسم کے لیے کون سی ورزش بہترین ہے

datetime 19  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈہ  اسپین میں کھیلوں کی سائنس، تربیت اور فٹنس سینٹر کے پروفیسر خوان فرانسیسکو مارکو کا کہنا ہے کہ مسئلہ یہ ہے کہ جب ورزش کی بات آتی ہے تو مفادات کا تصادم سامنے آتا ہے۔ آپ کو یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ آپ کو بظاہر جسم کی خوبصورتی چاہیے یا آپ نے اپنے اندر طاقت پیدا کرنی ہے۔ جسم کی تین اقسام ہوتی ہیں جو سوماٹو ٹائپ یعنی جینیاتی اور جسمانی رویوں پر مبنی ہوتی ہیں۔ پہلے نمبر پر ’’ایکٹو مورف ‘‘ یعنی برہیہ قسم کے انسان ہوتے ہیں جو پتلے اور لمبے ہوتے ہیں اور ان میں پتلے رہنے کا رجحان ہوتا ہے‘ ان کے اعضا لمبے ہوتے ہیں اور چھاتی چپٹی ہوتی ہے اور ان میں پٹھوں کا گوشت بڑھنا مشکل ہوتا ہے۔ کارگردگی کے لحاظ سے بہترین کھیل تیراکی اور سائیکلنگ ہو سکتے ہیں۔ تاہم ان لوگوں کو وزن اور طاقت بڑھانے کے پروگرام کے تحت پٹھوں کو مضبوط بنانا چاہیے۔ دوسرے ’’ اینڈو مورف ‘‘ یعنی در معدن افراد ہوتے ہیں‘ یہ لوگ چھوٹے قد اور گول جسم کے مالک ہوتے ہیں‘ ان میں میٹابولزم بہت سست ہوتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں چربی جمع ہوتی ہے اور اس قسم کے جسم میں پٹھے بہت آسانی سے بڑھتے ہیں۔ اس قسم کے افراد کو ورزش کے ایسے معمول کی ضرورت ہوتی ہے جس میں قلبی برداشت بڑھانے پر زور دیا جائے۔ تیسرے ’’میسمومورف ‘‘ یعنی میان شکل کے لوگ ہیں‘ اس قسم کے جسم رکھنے والے لوگوں کو سب سے زیادہ جسمانی فوائد حاصل ہوتے ہیں‘ یہ لوگ بغیر کسی کوشش کے ایتھلیٹ بن سکتے ہیں۔ اس قسم کے جسموں کے لیے بہترین ورزشیں ایسے کھیل ہیں جن میں برداشت اور طاقت کا استعمال ہو اور ایسی متبادل ورزشیں اختیار کرتے رہیں جن میں پٹھوں کی بناوٹ اور قلبی برداشت پیدا کرنے کی حرکات شامل ہوں۔ ٹینس، فٹ بال، روئنگ اور ٹرائی ایتھلون ایسے افراد کے لیے بہترین کھیل ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…