انسانی جسم میں شوگر کی مقدار برقرار رکھنے والی انسولین تیار

15  فروری‬‮  2015

میساچیوسیٹس  امریکی سائنسدان ایسی انسولین تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کی صرف ایک خوراک انسان کے خون میں شوگر کی مقدار کو برقرار رکھتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ذیابطیس کو اس کی اقسام کے حوالے سے ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو میں تقسیم کیا جاتا ہے، ٹائپ ون کا شکار افراد کے خون میں خود بخود شکر کی مقدار بڑھتی جاتی ہے جب کہ ٹائپ ٹو کا شکار افراد خون میں شکر کی مقدار کو اپنی خوراک کے ذریعے کنٹرول کرسکتے ہیں۔ ٹائپ ون میں مبتلا افراد اپنے خون میں شوگر کی مقدار کو حدمیں رکھنے کے لئے دن میں کئی مرتبہ انسولین کے انجیکشن لگانے پرمجبورہوتے ہیں۔ امریکا کی میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین ایسی انسولین تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کی صرف ایک خوراک انسان کے خون میں شوگر کی مقدار کو برقرار رکھتی ہے اور مریض دن میں کئی مرتبہ انسولین کے انجیکشن لگانے سے بچ جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ انسولین کی تجارتی بنیادوں پر تیاری میں ابھی کچھ وقت لگے گا تاہم امید ہے کہ یہ انسولین جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…