سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی، اتنا سستا ہو گیا کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے

6  مارچ‬‮  2021

کراچی (آن لائن)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید1450روپے کی کمی سے1لاکھ2ہزار750روپے ہوگئی۔آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 17ڈالرکی نمایاں کمی سے1696ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی

تولہ سونے کی قیمت 1450روپے کی کمی سے1لاکھ 2ہزار750روپے اور دس گرام سونے کی قیمت1450روپے کی کمی سے 88ہزار92روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے کی کمی سے1340روپے ہوگئی۔اس طرح سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی ہوئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران معاشی حوالوں سے آنے والی خبروں کے باعث روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 5 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ وار کاروبار میں زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں 158روپے سے گھٹ کر ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی سبسڈری کی پاکستان کو خام تیل اور گیس کی درآمدات کے لیے 1.10ارب ڈالر کے موخر ادائیگیوں کے قرضوں کی منظوری جیسے عوامل گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر پر اثر انداز رہی، اس کے علاوہ قطر کے ساتھ پاکستان کو آئندہ سال سے 10سال کے لیے سستی ایل این جی درآمد کرنے کے معاہدے سے بھی روپیہ تگڑا ہوا۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کے تناظر میں ڈالر کی قدر 155روپے پرآنے کی پیشگوئیاں کی گئیں جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں رہنے، ترسیلات زر کی حوصلہ افزا آمد نے بھی روپے کومضبوط کیا۔ جس کی وجہ سے گزشتہ ہفتے ڈالر،

یورو، پاونڈ اور سعودی ریال کی قدروں کو تنزلی کا سامنارہا۔5 مارچ کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 98پیسے گھٹ کر 157.12روپے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے گھٹ کر157.40 ہوگئی۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 3.08روپے گھٹ

کر217.40 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 2 روپے گھٹ کر 219 روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں یورو کی قدر 4.70 روپے گھٹ کر 187.40 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 3.50 روپے گھٹ کر189 روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 27 پیسے گھٹ کر 41.88 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 30پیسے گھٹ کر 41.80 روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…